’ عمران خان کو وزیراعظم بنا دیں تو یہ لوگ پاکستان کا قرض اتار دیں گے‘لطیف کھوسہ کا تازہ بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود اچکزئی کوبطور صدر نامزد کیا ہے، پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہئیں، ہم نے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں،محمود اچکزئی کی تقریر پی ٹی آئی کے خیالات سے ہم آہنگ تھی، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،تحریک انصاف پاکستان کے مفاد کے متصادم کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتی، لیکن اگر ہم نے ان کو حکومت دی تو یہ پھر تجوریاں بھر کے باہر بھاگ جائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،سربراہ تحریک انصاف کے ہاتھ کتنے بندھے تھے، سب سامنے آچکاہے۔ہم تین جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں، میں نے خود پیر پگارا سے بات کی ہے، اور مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملا ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

27 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

32 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

34 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

49 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

52 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

58 mins ago