دلہن کی فرمائش پر دولہے نے برفیلے پہاڑوں کے درمیان شادی کا منڈپ تیار کر لیا ، ویڈیو وائرل، نئی مثال قائم

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دلہن کی فرمائش پر دولہے نے بالائی علاقے کے برفیلے پہاڑوں کے درمیان شادی کا منڈپ تیار کر لیا ہے، منچلا جوڑا سخت ترین برفیلے مقام پر بھی شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا۔

آج نیوز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جوڑے نے گجرات کے بجائے ہماچل پردیش کے سرد ترین موسم میں شادی کی رسومات ادا کی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریا بورا نامی خاتون کا خواب تھا کہ وہ اپنے اس اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے منفرد انداز اپنائے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں آریا کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش کے اس مقام کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، میں بطور سیاح، چاہتی ہوں کہ لوگ اس جگہ ’سپتی ویلی‘ کے بارے میں جانیں۔

دلہن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد مہم ہے جسے انڈیا بک آف ریکارڈ نے بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے ہمیں ’سب سے طویل روڈ ٹرپ ویڈنگ مہم‘ کا خطاب دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپتی ویلی کے بلند اور برف میں لپٹے پہاڑوں کے درمیان جوڑے نے منڈپ بنوایا ہے، جہاں جوڑا روایتی شادی کا جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ہماچل پردیش کی حکومت میں بطور پر اسسٹنٹ پبلک ریلیشن افسر اجے بنیال کا کہنا تھا کہ ایسی بھی شادی ہوتی ہے! منگیتر کی فرمائش پر گجرات سے محبت کرنے والا جوڑا سپتی پہنچ گیا اور منڈپ کو منفی 25 ڈگری پر سجایا۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ سپتی کے مورنگ میں آج انوکھی شادی ہوئی ہے۔ یہ شادی ایک مثال بن گئی ہے۔

واضح رہے جوڑے نے منفی 25 ڈگری میں بھی روایتی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا، خطرناک سرد ماحول میں منڈپ تیار کرنا آسان نہیں تھا تاہم مقامی انتظامیہ نے اس حوالے سے جوڑے کی مدد کی۔دوسری جانب جوڑے کا ویڈنگ شوٹ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں کپکپاتے پاتھوں کے باوجود دولہے نے دلہن کے ہاتھ کو تھاما ہوا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ : محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں 1820…

1 min ago

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور…

8 mins ago

شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل…

16 mins ago

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، ریپ کیس کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جنسی…

17 mins ago

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے…

19 mins ago

محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست ، وکیل درخواستگزارکو تیاری کیلئے15جولائی تک مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر…

23 mins ago