پاک افغان بارڈر چمن پر 5 ماہ بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

چمن (قدرت روزنامہ )16 نومبر 2023 کو پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے لئے حکومت پاکستان نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مقامی افراد نے اس پالیسی کے خلاف دھرنا دیا تھا، پاک افغان بارڈر چمن جو پچھلے 5 مہینے سے بند تھا اب حکومت اور پاک فوج کی مدد سے کھول دیا گیا ہے .
ایک ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق 17 فروری کو خالی گاڑیوں جبکہ 27 فروری کو مال بردار گاڑیوں نے بارڈر پار کرنا شروع کیا اور چمن بارڈر پر تجارت بحال ہوگئی .

شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 مہینوں سے جو مشکلات تھیں وہ اب کم ہو جائیں گی،بارڈر کی بندش سے پاکستان اور بلوچستان کا بہت نقصان ہوا، حکام بالا کا فیصلہ خوش آئند ہے اور پورے شہر میں دوبارہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں