سینیٹ ضمنی الیکشن ،سندھ کی 2نشستوں پر7کاغذات نامزدگی جمع

کراچی(قدرت روزنامہ )سینیٹ کی 2نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے 7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے .
سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے .

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی پی پی کے اسلم ابڑو، جام سیف اللہ، وقار مہدی اور عاجز دھامرہ شامل ہیں .
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شازیہ جعفرانی، علامہ جمیل اظہر اور نذیر اللہ ایڈووکیٹ نے سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں .
یادرہے کہ سندھ سے سینیٹ کی دو نشستیں پی پی پی کے جام مہتاب اور نثار کھوڑو کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی ہیں اور پولنگ 14 مارچ کو شیڈول ہے .

. .

متعلقہ خبریں