کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے پاکستان اسٹیل کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سے اقدامات کی اپیل کردی۔
پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی قبضہ شدہ اراضی کی بازیابی تجاوزات کے خاتمے اور سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے بغیر میوٹیشن پاکستان اسٹیل کی ملکیت اراضی کی الاٹمنٹ کے خلاف ایس آئی ایف سی سے رجوع کرنے کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں وزارت صنعت و پیداوار سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی اربوں روپے کی اراضی کے تنازعات کو سندھ حکومت سے بات کرکے حل کرایا جائے، اس مقصد کے لیے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی اراضی کے بارے میں قائم کی جانے والی کمیٹی اپنا کردار ادا کرے۔
خط میں اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی ملکیت اراضی کے زیر التوا معاملات کے حل کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت سے مدد لی جائے۔ ان تنازعات میں پاکستان اسٹیل ٹاؤن شپ سے تجاوزات کا خاتمہ، گلشن حدید فیز تھری کے لیے کی جانے والی غیرقانونی الاٹمنٹ اور قبضے کا خاتمہ، سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی ملکیت 2 ہزار ایکڑ اراضی کی بغیر میوٹیشن الاٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے جیسے معاملات شامل ہیں۔
پاکستان اسٹیل نے پاکستان اسٹیل ٹاؤن شپ کی بیرونی باؤنڈری کے از سر نو تعین اور ڈیمارکیشن کے ساتھ آئل ٹینکرز کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ٹرمینل کی 400 ایکڑ اراضی کے متبادل کی تاحال الاٹ منٹ نہ کیے جانے پر بھی وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…