مریم نواز کا اچانک وحدت روڈ پر گرلز سکول کا دورہ ، بچوں میں گھل مل گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صبح سویرے اچانک وحدت روڈ پر اچانک گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری گرلز سکول پہنچ گئی اور خاموشی سے طلباء کے درمیان کلا س میں جا کر بیٹھ گئیں، بچے وزیراعلیٰ کو اس طرح اچانک کلاس میں دیکھ کر بے حد حیران اور خوش ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچ گئی اور گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری گرلز سکول کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اچانک ایک کلاس میں خاموشی سے داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں ۔آٹھویں جماعت میں اردو کا ٹیسٹ ہورہاتھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے دریافت کیے اور کمس طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ کر بات چیت کی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اورکلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کام جاری رکھنے کو کہا ۔طالبہ کی طرف سے درست جواب دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سراہا اور پیار بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا،بچیوں نے لائبریری اور لیب میں بہتری لانے اور سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیاجس دوران انہوں نے انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیااو طالبات کو امتحان دیتے دیکھا، مریم نواز شریف نے 8 کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا،کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ا ور دیواریں سیلن زدہ تھی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا۔

مریم نواز نے سکول کی وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیئے اور سکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔سابق سینٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

4 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago