صدارتی الیکشن؛ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور، محمود اچکزئی پر اعتراض عائد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فاروق نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago