رونالڈو کی گرل فرینڈ نے اسٹار فٹبالر کی ریٹائرمنٹ کے وقت سے پردہ اٹھادیا

پیرس (قدرت روزنامہ) کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ نے اسٹار فٹبالر کی ریٹائرمنٹ کے وقت سے پردہ اٹھادیا اور جارجینا روڈریگز نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائر ہوجائیں گے۔جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔

اس سے قبل رونالڈو نے اکتوبر 2023 میں ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی نظریں 2026 کے ورلڈ کپ پر ہیں۔رونالڈو نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں 40 یا 41 سال کی عمر تک کھیلوں گا۔ میں یہ اہداف طے نہیں کرتا لیکن میں خود کو جسمانی طور پر اچھی حالت میں محسوس کرتا ہوں۔ میں اپنے کلب اور قومی ٹیم دونوں میں خوش ہوں، میں نے کافی گول کیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے معروف ہیں جن کا شمار دنیا کے مہنگے ترین اور سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں اور افراد میں ہوتا ہے۔ وہ دنیا کے بڑے فٹبال کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور جووینٹس کے لیے کھیل چکے ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کے ساتھ 438 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 450 گول اسکور کیے اور 131 میں معاونت فراہم کی، یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کے کبھی نہ ٹوٹنے کا امکان ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے دو ادوار میں انہوں نے 145 گول کیے اور 64 گولز میں معاونت فراہم کی۔اپنے 21 سالہ طویل کیرئیر میں رونالڈو نے پانچ بار فٹ بال کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی آر بھی جیتا اور کئی بار یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ بھی جیتی ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago