مفتی عزیز الرحمن کیس ، تفتیش کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)انویسٹی گیشن پولیس نے مدرسے کے طالب علم سے مفتی عزیز الرحمن کی زیادتی کیس میں چالان مکمل کرلیا ہے . انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے اور اس کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے .

مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے . واقعے کی ویڈیو اور مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے . آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ کو جمع کرایا جائے گا . پراسکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی . . .

متعلقہ خبریں