عالمی تجارتی تنظیموں اور معاہدوں میں متحرک ہونا ناگزیر ہوچکا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو عالمی تجارتی تنظیموں اور معاہدوں میں متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان ابھی تک انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے کامیاب ترین کثیر فریقی معاہدے کا حصہ بھی نہیں بن سکا ہے، جس کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تجارت میں حصہ 97 فیصد سے زائد ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں حصہ لینے والے ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
میاں نواز شریف نے 2017 میں اپنے دور حکومت میں آئی ٹی اے کو جوائن کرنے کی سفارشات کی منظوری دی تھی، لیکن ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، نئی حکومت کو فوری طور پر اپنی تجارتی پالیسیوں کو دوبارہ ترتیب دینا چاہیے اور عالمی اداروں اور معاہدات میں متحرک ہوجانا چاہیے، اس کے ساتھ ہی یکطرفہ تجارتی لبرلائزیشن کی بھی ضرورت ہے، تاکہ دیگر مسابقتی ممالک کے ساتھ رونما ہونے والے فرق سے نمٹا جاسکے۔
گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان نے خود کو تحفظ پسند ممالک میں شامل کیا ہے اور اپنے اندرونی معاملات کی وجہ سے اب یہ زمبابوے اور میانمار کی صفوں میں کھڑا نظر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ موثر اصلاحات کے بغیر پاکستان کی شرح نمو کمی رہے گی اور برآمدات جمود کا شکار رہے گی اور قرضوں پر انحصار مزید بڑھتا جائے گا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

6 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

18 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

24 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

27 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago