اسمبلی کی بالا دستی کی بات کرنے پر گھرپر چھاپہ مارا گیا ، محمود اچکزئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں نے محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔پختونخوا ملّی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا ملّی عوامی پارٹی کےسربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی تحقیقات کروائیں۔ صدارتی الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر چھاپے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر چھاپے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان جے یوآئی نے بھی کہا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بیان میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب خالی پلاٹ واگزار کروایا گیا۔ کار سرکار میں مداخلت اور اسسٹنٹ کمشنر پر اسلحہ نکالنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے ڈھائی کنال سرکاری اراضی پر چار دیواری لگا کر قبضہ کررکھا تھا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کی گئی۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

48 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

58 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago