اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل رات محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، اس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم دائروں میں سفر کریں گے تو لڑتے رہیں گے اور 25 کروڑ افراد رلتے رہیں گے۔علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…