اسد قیصر نے سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اسد قیصر نے سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہمارا لیڈر جھکے گا، نہ ہم جھکیں گے، بھول جائیں یہ بات، یہ تو آغاز ہے، ہم تمام حالات سے نکل چکے ہیں۔
اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، یہ لوگ تو کہتے تھے سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے،کیا یہ نہیں کہتے تھے کہ سائفر نہیں ہے یہ جھوٹ کا پلندہ ہے، ایک دن میں 14-14 گھنٹے عدالت کی کارروائی چلتی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ 14، 14 گھنٹے عدالتی پروسیڈنگز چلتی رہیں، اس لیے کہ الیکشن کے دوران ورکرز کو مایوس کیا جائے، گن پوائنٹ پر اس کو سزا سنائی گئی، حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، کل پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی اسمبلی میں تقریر کرے گا تو اس کے ساتھ یہ ہوگا۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 29 سال گزارے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کمٹمنٹ کی بنیاد پر کہا کہ میں مر جاؤں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، قانون کی بالادستی کے لیے ہم ملک بھر سے سب کو اکٹھا کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نہ ہمارا لیڈر جھکا ہے اور نہ ہم جھکیں گے، عمران خان کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،،ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، بلاول صاحب کہہ رہے ہیں کہ آئیں بیٹھیں، ہمارے ووٹروں کو اٹھایا جاتا ہے ہمارے سپورٹرز کو اٹھایا جاتا ہے۔
اسد قیصر نے اس دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو پتہ نہیں کہ اتنی بڑی دھاندلی کا کوئی تصور نہیں ملتا۔ اسد قیصر کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی نے پارلیمنٹ کی نشریات بند کر دیں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

24 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

28 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

47 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

54 mins ago