شریف خاندان نے پارلیمانی تاریخ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے ساڑھے چھ ماہ میں دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے سے 1985 کے انتخابات میں معرض وجود میں آنے والے سیاسی شریف خاندان نے بیک وقت پارلیمانی تاریخ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں، وزارت عظمیٰ 5،وزارت اعلیٰ8ویں بار لی۔ عالمی پارلیمانی نظام میں دنیا کے کسی ملک میں ایک ہی خاندان نے 5بار وزارت اعظمیٰ اور8 بار وزارت اعلیٰ حاصل نہیں کی.

“جنگ ” کے مطابق شہبازشریف نے ملکی سیاست میں بھی مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوکر ریکارڈ قائم کیا ہے، اُن سے پہلے کوئی بھی شخصیت مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب نہیں ہوسکی۔ شریف خاندان کا تیسرا ریکارڈ یہ بھی ہے کہ بیک وقت ایک بھائی وزیراعظم دوسرا وزیراعلیٰ، والد وزیراعظم صاحبزادہ وزیراعلیٰ، اور چچا وزیراعظم بھتیجی وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں۔ نوازشریف3 بار چھوٹے بھائی شہباز شریف 2 بار وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago