اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔
صدارتی انتخابات کے لیے 7 امیدوروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی کی۔الیکشن کمیشن میں آزاد امیدواروں عبدالقدوس، اصغر علی مبارک، سرفراز قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔
ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آزاد صدارتی امیدوروں اقتدار حیدر اور ایاز فاروقی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…