بلاول کو معلوم نہیں سائفر کی ذمہ داری ملٹری اور پرنسپل سیکریٹری کی ہوتی ہے، پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول کے پاس سائفر سے متعلق پوری معلومات نہیں، جب عدم اعتماد کی تحریک چلی تب ہی پتا چلا کہ سائفر ڈاکیومنٹ موجود نہیں ہے؟ اسے سنبھالنا ملٹری سیکریٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہوتی ہے وزیراعظم کی نہیں۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمر ایوب نے کہا کہ ایک پیرویلج موشن پارٹی نے موو کی ہے کل بحیثیت وزیراعظم کے امیدوار میں تقریر کر رہا تھا جو پی ٹی وی نے نہیں چلائی، پی ٹی وی ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے شہباز شریف کی ذاتی جیب سے نہیں، شہباز شریف کی تقریر چل رہے تھی تو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کی جانب سے نامزد امیدوار کی بھی چل سکتی تھی ہم پی ٹی وی کے ایم ڈی کو طلب کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہاں پر بلاول بھٹو زرداری نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، سائفر کے حوالے سے اس کے پاس پوری معلومات نہیں ہے وہ بیرون ملک دورے زیادہ کرتا رہا ہے گیارہ مئی 2022ء کو جب عدم اعتماد کی تحریک چلی اس کے بعد پتا چلا کہ سائفر ڈاکیومنٹ موجود نہیں ہے اسے سنبھالنا ملٹری سیکریٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں پی ٹی وی پر ٹائم نہیں دیا جا رہا ہمیں بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہماری اصل بات لوگوں تک پہنچ جائے یہی ہمارا مدعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیخ و پکار پارلیمنٹ کا حصہ ہوتا ہے جب ہم ایوان کے ممبر کی حیثیت سے تقریر کرتے ہیں تو وہ لائیو دکھانا چاہیے، ہمارے گھروں پر پولیس گردی ہوئے ہے ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں رکھا گیا ہے ہمیں ٹارچر کیا گیا ہے صرف اس لیے تاکہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے خلاف سارے کیسز جعلی ہیں زرداری اور نواز شریف کے خلاف بھی گاڑی لینے پر احتساب ہونا چاہیے، لیول پلینگ فیلڈ بنائی جائے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

4 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

11 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

13 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

14 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

19 mins ago

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

28 mins ago