علی امین گنڈاپور کی چارسدہ میں شہید ایس پی اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات

چارسدہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چارسدہ کا دورہ کیا .

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر چارسدہ پہنچے .

جہاں انہوں نے شہید اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات کی .

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس پی اعجاز خان نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا . پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں . پولیس جوانوں اور افسران کے حوصلے بلند ہیں . حکومت اور عوام پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں . شہید ایس پی اعجاز خان کی ییٹیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے .

انہوں نے کہا کہ اعجاز خان شہید کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی . شہید کے اہل خانہ کو شہید پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی،شہید کی بیوہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی ہے تو حکومت تعاون کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں