’میں نے کھیل میں 6 بڑے ٹائٹل جیتے لیکن لوگ میری زندگی سے متعلق ہی بات کرتے ہیں‘ ثانیہ مرزا نے بھی خاموشی توڑ دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے زیادہ ذاتی زندگی کے متعلق سوالات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔” ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیوٹی اور کیئر سروسز دینے والی ایک بھارتی کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے، جس میں ایک خاتون اپنی محنت کی کمائی گاڑی خریدتی ہے مگر لوگ اس کی تعریف کرنے کی بجائے اس کے پیشے کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ ایک مساج پارلر میں کام کرنے والی ہوتی ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں اس اشتہار کی کہانی کو اپنی کہانی قرار دیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ مجھے بھی تمام کیریئر میں لوگوں کی طرف سے ایسے ہی روئیے کا سامنا رہا۔ میں نے کھیل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، 6بڑے ٹائٹل جیتے مگر لوگ میرے کھیل کی بجائے ذاتی زندگی کے متعلق ہی زیادہ بات کرتے تھے۔
ثانیہ مرزا لکھتی ہیں کہ’’یہ 2024ء ہے۔ ہم خواتین کی کامیابیوں کو سوالات کے بغیر سراہناکب سیکھیں گے؟ ‘‘ واضح رہے کہ حال ہی میں ثانیہ مرزا کی اپنے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک سے طلاق کا معاملہ سامنے آیا۔ دونوں 2022ء کے آخر سے الگ ہو چکے تھے تاہم یہ معاملہ شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بعد منظرعام پر آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کی دیگر خواتین سے ملاقاتوں سے ناخوش تھیں جس پر انہوں نے طلاق لی۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

10 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago