صدارتی الیکشن میں آئی پی پی آصف زرداری کو ووٹ دے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے صدر مملکت کے الیکشن میں حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن چینلنجز کا سامنا ہے، کوئی ایک شخص یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔آصف زرداری کے صدر بننے سے ملک میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔

پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی۔

یادرہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ صدر کے انتخاب کےلیے آصف علی زرداری حکمران اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

6 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago