چمن میں بارشوں اور برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم، صارفین پریشانی سے دوچار

چمن (قدرت روزنامہ )چمن میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم پی ٹی سی ایل سمیت تمام دیگر نیٹ ورک کی سروس مکمل خراب ہے بنکنگ اے ٹی ایم و کاروباری مراکز شدید متاثر ہوئے پی ٹی سی ایل کے فرسودہ قدیم ڈی پیز دور جدید میں بھی نہ بدلے گئے معمولی بارش کا قطرہ زمین پر ٹپکتے ہی سروس کام چھوڑ دیتا ہے حالانکہ ٹیلی کام پرائیوٹائز ہونے کے باوجود ماہانہ چمن ڈسٹرکٹ سے لاکھوں روپے بل کی مد میں وصول کرتے ہیں لیکن نیٹ ورک کی سپلائی صفر ہے اسی طرح دیگر موبائل کمپنیوں کے انٹرنیٹ سروس بھی سخت متاثر ہوئے ہے کیونکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے نصب ٹاورز سے تیل چوری ہوتی ہے جس کے باعث ٹاورز بند ہونے سے نیٹ ورک زیرو پر اجاتا ہے لیکن ایکشن لینے والا کوئی نہیں ہے لہذا احکام نوٹس لیں .

.

.

متعلقہ خبریں