وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک اور اسد اللہ بلوچ سے ملاقات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور بی این پی عوامی کے اسد اللہ بلوچ سے ملاقاتیں . وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی، اراکین اسمبلی میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، میر لیاقت لہڑی، سردارا سرفراز ڈومکی، رحمت صالح بلوچ، خیر جان بلوچ بھی ملاقات میں شریک تھے .

ملاقات میں صوبے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی و پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی کی بی این پی عوامی کے رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ کی رہائش گاہ آمد . اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پی پی پی صوبائی صدر چنگیز جمالی، اراکین صوبائی اسمبلی علی مدد جتک، صادق عمرانی، میر لیاقت لہڑی اور فیصل جمالی بھی موجود تھے . ملاقات میں ملک اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں