کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرسکتی جس میں خواتین کو قابل اعتراض انداز میں پیش کیا جائے .
ٹی وی اداکارہ درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈراموں سے قبل ایک فلم سائن کی تھی تاہم بعد میں فلم میں کام نہیں کیا .
جب فلم ریلیز ہوئی تو اس بات پر شکر ادا کیا کہ فلم کا حصہ نہیں بنی .
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کتھک ڈانسر ہوں اور فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں لیکن آئٹم سانگز نہیں ہونا چاہیے ہیں . فلموں میں اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کرنا چاہیے .
درفشاں سلیم نے مزید کہا کہ ڈراموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی . ان کے والد پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں . اداکار کاشف محمود والد کے دوست ہیں انہوں نے آڈیشن میں مدد دی . آڈیشن کے ایک ماہ بعد ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی . سال 2020 میں ڈراما دلربا سے شوبز میں کیرئیر کا آغاز کیا .
. .