کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرسکتی جس میں خواتین کو قابل اعتراض انداز میں پیش کیا جائے۔
ٹی وی اداکارہ درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈراموں سے قبل ایک فلم سائن کی تھی تاہم بعد میں فلم میں کام نہیں کیا۔ جب فلم ریلیز ہوئی تو اس بات پر شکر ادا کیا کہ فلم کا حصہ نہیں بنی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کتھک ڈانسر ہوں اور فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں لیکن آئٹم سانگز نہیں ہونا چاہیے ہیں۔ فلموں میں اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کرنا چاہیے۔
درفشاں سلیم نے مزید کہا کہ ڈراموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔ ان کے والد پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں۔ اداکار کاشف محمود والد کے دوست ہیں انہوں نے آڈیشن میں مدد دی۔ آڈیشن کے ایک ماہ بعد ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی۔ سال 2020 میں ڈراما دلربا سے شوبز میں کیرئیر کا آغاز کیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)30 اکتوبر کو پنجگور میں قتل ہونے والے پنجاب کے رہائشی 7 افرادکے یاد…