شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا، کس کس کو وزارت ملے گی ؟ نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اب وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادی جماعت کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے اور بتایا گیاہے کہ وزراء کے انتخاب کیلئے فہرست پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے .

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزریر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں ، پہلے مرحلے میں 15 سے زائد کابینہ اراکین حلف لیں گے جن میں خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نزیر تارڑ، رانا تنویر حلف لیں گے ، عطا تارڑ، چودھری سالک ،عبدالعلیم خان ،امیر مقام ،سردار یوسف شامل ہیں .

پہلے مرحلے میں حلف لینے والوں میں مصدق ملک، شیزا خواجہ ،حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی شامل ہوں گے .

ان کے علاوہ نوشین افتخار،انوشہ رحمان ،اسحاق ڈار کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا . وزراء کے علاوہ کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہوں گے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعظم کیلئے بھی ناموں پر مشاور ت کا سلسلہ جاری ہے .

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر خواجہ آصف نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا تاہم اس کا حجم مختصر ہی رکھا جائے گا،ابھی کچھ حتمی نہیں ہے کہ کس کو کون سی وزارت دی جائے گی، کابینہ اگر تین سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہو گی تو ذمہ داری تقسیم ہو جائے گی .

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کے لیے اچھا شگون ہو گا،تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیں اگر کابینہ میں ہوں گی تو کابینہ اچھی ہوگی،وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتوں کو صوبوں میں منتقل ہونا چاہیے اور کچھ وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے سے متعلق بلاول بھٹو کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں جبکہ کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے کے حوالے سے آئینی ترمیم ہونا چاہیے .

ان کا کہناتھا کہ کراچی بڑا شہر ہے دنیا میں بڑے شہروں میں مضبوط مقامی حکومتیں ہیں،اتحادیوں کے بھی اتنے ہی مفادات ہیں جتنے ہمارے ہیں، اگر حکومت فیل ہو جائے تو اتحادیوں کو بھی اتنا ہی نقصان ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں