شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا، کس کس کو وزارت ملے گی ؟ نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اب وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادی جماعت کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے اور بتایا گیاہے کہ وزراء کے انتخاب کیلئے فہرست پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزریر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں ، پہلے مرحلے میں 15 سے زائد کابینہ اراکین حلف لیں گے جن میں خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نزیر تارڑ، رانا تنویر حلف لیں گے ، عطا تارڑ، چودھری سالک ،عبدالعلیم خان ،امیر مقام ،سردار یوسف شامل ہیں ۔پہلے مرحلے میں حلف لینے والوں میں مصدق ملک، شیزا خواجہ ،حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی شامل ہوں گے ۔

ان کے علاوہ نوشین افتخار،انوشہ رحمان ،اسحاق ڈار کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وزراء کے علاوہ کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہوں گے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعظم کیلئے بھی ناموں پر مشاور ت کا سلسلہ جاری ہے ۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل پر خواجہ آصف نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا تاہم اس کا حجم مختصر ہی رکھا جائے گا،ابھی کچھ حتمی نہیں ہے کہ کس کو کون سی وزارت دی جائے گی، کابینہ اگر تین سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہو گی تو ذمہ داری تقسیم ہو جائے گی۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کے لیے اچھا شگون ہو گا،تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیں اگر کابینہ میں ہوں گی تو کابینہ اچھی ہوگی،وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتوں کو صوبوں میں منتقل ہونا چاہیے اور کچھ وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے سے متعلق بلاول بھٹو کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں جبکہ کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے کے حوالے سے آئینی ترمیم ہونا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ کراچی بڑا شہر ہے دنیا میں بڑے شہروں میں مضبوط مقامی حکومتیں ہیں،اتحادیوں کے بھی اتنے ہی مفادات ہیں جتنے ہمارے ہیں، اگر حکومت فیل ہو جائے تو اتحادیوں کو بھی اتنا ہی نقصان ہوتا ہے۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

4 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

14 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

18 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

19 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

25 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

28 mins ago