سرکاری قیمت نظر انداز،ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر علانیہ اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ )ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر علانیہ اضافہ کردیا گیا ہے .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے .

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومتی ریلیف پیکیج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کر کے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کردیاہے .

. .

متعلقہ خبریں