لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے .

لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن،صادق سنجرانی اور سمیت دیگرکو فریق بنایا گیاہے،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کےمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا،صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں .

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے،عدالت صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے روکنے کا حکم دے .

عدالت نے رجسٹرار افس کا درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے متعلق اعتراض برقرار رکھا،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے .

. .

متعلقہ خبریں