لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن،صادق سنجرانی اور سمیت دیگرکو فریق بنایا گیاہے،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کےمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا،صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے،عدالت صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

عدالت نے رجسٹرار افس کا درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے متعلق اعتراض برقرار رکھا،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے ۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

2 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

12 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

16 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

17 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

23 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

27 mins ago