سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں سے محروم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کتنی اضافی ملیں گی؟ جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی 23 اور صوبائی اسمبلیوں کی 54مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع الیکشن کمیشن سے دعویٰ کیاہے کہ فیصلے کے بعد پارٹی پوزیشن کے حساب سے مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 14اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے .

اسی طرح پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں تین اور صوبائی اسمبلیوں میں 7اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی کی6 نشستیں متوقع ہیں .

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 21مخصوص نشستیں خالی تھیں . مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کو وہاں خواتین اور اقلیتوں کی9,9 جبکہ پیپلز پارٹی کو 4،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو 2 اور اے این پی کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے .

ادھر پنجاب اسمبلی میں بھی خالی رکھی گئی مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی24 اضافی نشستیں مل سکتی ہیں . جبکہ پیپلز پارٹی کو 2،مسلم لیگ کو ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں