وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری تقریب،میزبان صدر کیوں گریزاں رہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی پیر کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں ماضی کی روایت کو نظرانداز کرتے ہوئے میزبان صدر وزیراعظم کو لیکر کمرہ ضیافت میں نہیں آئے جہاں تقریب کے شرکا کو وزیراعظم سے ملنے اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کرنے کاموقع ملتا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مہمان تادیر اس کمرے میں صدر اور وزیراعظم کے انتظار میں قطار بنائے کھڑے رہے اور عملے نے انہیں آکر آگاہ کیا کہ یہاں ملاقات کو موقوف کردیا گیا ہے جس سے مہمانوں کو کافی مایوسی ہوئی۔ایوان صدر کی پانچویں منزل پر پنک روم میں وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں کو تقریب شروع ہونے سے قبل لاکر بٹھادیا جاتا ہے تاکہ تقریب شروع ہونے سے عین پہلے وہ تقریب گاہ میں لائے جائیں، حلف برداری کے بعد وہ دوبارہ پنک روم میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں سے کمرہ ضیافت آتے ہیں اس روایت میں بھی تحریف کردی گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقریب گاہ میں آمد کے موقع پر زبردست تالیوں کی گونج میں ’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘ کے زوردار نعرے لگائے گئے، یہ واحد موقع تھا جب ایوان صدر نعروں سے گونجا، حلف برداری کے فوری بعد نواز شریف نے ایوان صدر سے روانگی اختیار کرلی اور وہ پنک روم میں نہیں گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے اصرار کیا کہ وہ پنک روم میں آکر رک جائیں، نواز شریف نے انہیں لفٹ کے دروازے سے واپس پنک روم بھیج دیا جو انہیں بیرونی دروازے تک رخصت کرنے کیلئے آنا چاہتے تھے۔ باور کیا جاتا ہے کہ نواز شریف صدر عارف علوی کے ساتھ پنک روم میں رکنا نہیں چاہتے تھے۔انہوں نے تقریباً ہر قابل ذکر مہمان جس میں آصف علی زرداری، بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا، صوبائی گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، سربرآوردہ سیاسی مہمان، غیر ملکی سفیروں سے مصافحہ کیا، ان سے خوش گپیاں بھی کیں تاہم صدر علوی کے ساتھ مصافحے سے گریز کیا۔

Recent Posts

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

1 min ago

ویلڈن ۔۔ شاباش۔۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے…

7 mins ago

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔ دستاویزات…

16 mins ago

6 ماہ سے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے…

22 mins ago

بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف…

25 mins ago

کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شرپسند کو…

33 mins ago