پشاور میں سیٹیں 3 سے 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں، تیمور سلیم جھگڑا


پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، سیٹیں 3 سے 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارم 45 دینے کی درخواست دی مگر اب تک نہیں دیے، میرے حلقے کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کیے، جوڈیشل انکوائری کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی نے کیا کِیا آج تک؟ ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہم سب وزیراعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ جوڈیشل انکوائری ہو۔
تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی صوبائی کابینہ بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا۔

Recent Posts

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

1 min ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

7 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

12 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

23 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

26 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

31 mins ago