ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔ بھارتی اداکارہ ماڈل اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں شرکت سے شہرت پانے والی عائشہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کھل کر پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔
اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوتا ہے۔ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ہم نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔ اداکارہ اقرا عزیز اور مشہور ڈرامے سنو چندا میں ان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن بہت پسند ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔
میزبان کی اس بات پر کہ آپ پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کررہی ہیں نریندر مودی آگئے توکیا ہو گا اس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ میں نے جو کہا اس میں غلط بات کیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…