الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں بانٹ دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں بانٹ دیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ای سی پی نے قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی (ف) کو ایک، ایک نشست مل گئی۔ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق رمیش کمار، جیمز اقبال اور نیلم قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی اور ایک ن لیگ کو ملی گئی ہے۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور تمکین نیازی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی 8 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جن میں 4 مسلم لیگ ن، 2 جے یو آئی اور 2 نشستیں پی پی کو مل گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلا بانو، شاہین، نعیمہ کشور، صدف احسان، عاصمہ عالمگیر، نعیمہ کنول رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ای سی پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جے یو آئی کو 8 اور ن لیگ کو 2 نشستیں مل گئیں۔

ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدینہ گل، رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم، ناہیدہ نور، عارفہ بی بی، آمنہ صفدر، فائزہ ملک اور نعیمہ کشور بھی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن بھی سامنے آئے ہیں، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عسکر پرویز، سریش کمار، بیری لال رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کےلئے اقلیتوں کی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ن لیگ کو 2 اور پی پی کو 1 نشست مل گئی، یوں طارق مسیح، وسیم انجم اور باسرو جی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو ایک ایک نشست ملی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے پی پی کے سمیتا افضل حمید اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید منتخب ہوئی ہیں جبکہ اقلیت کی ایک مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کے سریندر ولاسائی کے منتخب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 116جبکہ ایم کیو ایم نشستوں کی تعداد37 ہوگئی ہے۔سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے 9، جی ڈی اے کے 3 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔

Recent Posts

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

4 mins ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

24 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

28 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

37 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

38 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

41 mins ago