فیصل آباد(قدرت روزنامہ) ایک ارب 81 کروڑ روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ کے الزام پر ٹک ٹاکر حسام مدنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹاکر حسام مدنی کو حراست میں لے لیا ہے .
ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا .
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا کہ ایک ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے . ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی . ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا .
ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا . ملزم کے دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کریں گے .
. .