امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کا دورہ ملتان،پاکستان کی مدد کیلئے امریکی کوششوں پر روشنی ڈالی

ملتان (قدرت روزنامہ) لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملتان کے اپنے دوسرے دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی ،فوڈ سکیورٹی اور توانائی سے متعلق اہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے “گرین الائنس” فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی مدد کے لیے امریکی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 برس سے پاکستان مسلسل موسمیاتی خطرات کے انڈیکس میں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔

قونصل جنرل ہاکنز نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا، جو کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں امریکی حکومت کی جاری امداد کے حصے کے طور پر ہے۔ 2014 سے امریکہ نے MEPCO کو 40ہزار سے زائدسمارٹ میٹر لگانے میں مدد کی ہے، جس سے ملتان کے رہائشیوں کے لیے بجلی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

قونصل جنرل ہاکنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یو ایس ایڈکی میپکو کے ساتھ شراکت نے شاندار نتائج فراہم کیے ہیں،ہم نے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے اور آمدنی بڑھانے کے لیے نئے طریقے اور ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔

ملتان میں قونصل جنرل ہاکنز نے امریکی امداد سے چلنے والے فروٹ پروسیسنگ پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ ہم پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، اور زرعی شعبے کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے اضافی مواقع تلاش کرنا جاری رکھیں گے ۔بشمول جدید آلات، تکنیک اور ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ اختراعات پاکستانی کسانوں کی مدد کرتی ہیں، ملازمتیں پیدا کرتی ہیں، کم لاگت آتی ہیں، آلودگی کو کم کرتی ہیں اور پاکستان کی موسمیاتی لچک کو مضبوط کرتی ہیں۔ امریکہ نے “پاکستان ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ” کے عنوان سے 21 ملین ڈالر کے اقدام کے ذریع63ہزار کسانوں کو جدید زرعی طریقوں پر تربیت دی ہے۔

پاکستان کے لیے یہ امریکی امدادیو ایس پاکستان “گرین الائنس” کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ “گرین الائنس” کے ذریعے امریکہ اور پاکستان زرعی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ مٹی اور پانی کے وسائل کو بھی محفوظ کر رہے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل ہاکنز نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر اس طرح کے منصوبوں اور شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستانی عوام کے لیے ایک روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل بنا سکتے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

17 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

22 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

31 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

32 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅ س اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وز یر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅس اسلام…

41 mins ago