حسن اور حسین نواز کی وطن واپسی کیلیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حسن اور حسین نواز کی جانب سے وطن واپسی کے لیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔

حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر وکیل قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے، عدالت کل ہی کے لیے نوٹس کردے۔ بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

20 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

24 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

33 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

34 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

37 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅ س اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وز یر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅس اسلام…

43 mins ago