پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج، محکمہ داخلہ مریم نواز کے پاس رہے گا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ کے ارکان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جب کہ محکمہ داخلہ مریم نواز کے پاس رہے گا۔ 16 رکنی صوبائی کابینہ آج بدھ کی شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔ اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب پلاننگ، اسپیشل انیشی ایٹو سی ایم سیکرٹریٹ، ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزیر ہوں گی۔ عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات ہوں گی جب کہ محکمہ داخلہ کاقلمدان وزیراعلیٰ مریم نواز خود پنے پاس رکھیں گی۔
علاوہ ازیں عاشق حسین کرمانی زراعت، کاظم پیر زادہ ایر ی گیشن، عمران نذیر پرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔ طاہر خلیل سندھو انسانی حقوق کے وزیر جب کہ رمیش اروڑا اقلیتی امور کے وزیر ہوں گے۔
ایجوکیشن کے وزیر رانا سکندر حیات، لوکل گورنمنٹ کے ذ یشان رفیق، مواصلات وتعمیرات کے وزیر صہیب بھرت ہوں گے۔ مائن اینڈ منرل کے وزیر شیر علی گورچانی، وزیر خوراک بلال یاسین، فیصل کھوکھر اسپورٹس اور بلال اکبر ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے۔ق لیگ کے چوہدری شافع حسین وزیر صنعت وتجارت ہوں گے۔
صوبائی کابینہ میں مزید 4 وزرا آئندہ 4 وز میں حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں ایس اے پی ایم اور ایڈوائزر بھی شامل کیے جائیں گے۔ پرویز رشید پولیٹیکل اینڈ کلچرل افیئرز کے ایڈوائزرہوں گے جب کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں سے ایک کاضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ آج کریں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

6 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago