کراچی میں لوڈشیڈنگ؛ جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور؟ سندھ ہائی کورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری عدالت کے سامنے آہ و بکا کرنے پر مجبور ہوگئے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر کے الیکٹرک کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگرار نے کہا کہ پٹیل پاڑہ میں 24 گھنٹوں میں صرف ساڑھے 11 گھنٹے بجلی آتی ہے۔ 79 فیصد لوگ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور ہے۔ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اپنی جگہ اب تو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کو جائز قرار دے دیا۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ حکومتی پالیسی کے تحت ہو رہی ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے کے الیکٹرک کے وکیل سے استفسار کیا کہ جو لوگ بل دیتے ہیں، ان کا کیا قصور ہے۔وکیل نے جواب دیا کہ ہائی لاسز ایریا میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے تا کہ زیادہ نقصان سے بچا جا سکے۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ ایک عام شہری آپ کے سامنے کھڑا ہے، لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے، اس شہری کا مسئلہ کیسے حل کریں گے آپ۔کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ جہاں جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم نے بجلی چوری کے مختلف مقدمات بھی کرائے ہیں۔ ہم بجلی کا کنڈا نکال لیتے ہیں لوگ پھر لگا دیتے ہیں۔
کے الیکٹرک نے پٹیل پاڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کے الیکٹرک کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago