لاہور(قدرت روزنامہ) نئی حکومت کے آتے ہی پاسپورٹ فیس میں 50 فی صد اضافہ کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں یہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
5 سال کی مدت کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے جب کہ ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 سال کی مدت کے لیے پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے کردی گئی ہے جبکہ اس کی ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔
72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے نارمل فیس 8200 اور ارجنٹ فیس 13500 روپے ہوگی۔ 100 صفحات کے 10 سالہ مدت کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 12400 روپے اور ارجنٹ فیس 20 ہزار 2سو روپے ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…