پنجاب: رمضان پیکیج کے اخراجات پر سنی اتحادکونسل کا پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے راشن بیگ کتنے کا بنوایا اور ترسیل کا طریقہ کیا ہے؟ اس ضمن میں سنی اتحاد کونسل نے رمضان پیکیج کے اخراجات کی تفصیلات جاننے کے لیے پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے راشن بیگ کی خریداری پر آنے والے اخراجات اور اس کی ترسیل کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے جائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل نے پوائنٹ آف آرڈر میں سیاسی کارکنان پر پولیس تشدد کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سنی اتحادکونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروائی جا چکی ہے۔
اپوزیشن ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ملک احمد خان پھجر نے سوال اٹھایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کس حیثیت میں منصوبوں کا اعلان کیا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رمضان پیکیج کے نام پر اپنے خاندان کی تشہیر شروع کر دی گئی ہے، نواز شریف کی تصویر کس حیثیت میں پیکٹ پر پرنٹ کی گئی؟ ملک احمد خان بھچر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان پیکیج ن لیگ اپنی پرانی روایت کے مطابق پٹواریوں کے ذریعے من پسند افراد میں تقسیم کر رہی ہے۔

Recent Posts

کیسکو اپنی ہٹ دھرمی ختم کرکے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد…

6 mins ago

حب میں پانی کی قلت، محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث فراہمی آب کے تالاب بھر نہ سکے

حب(قدرت روزنامہ)حب قلت آب نے پورے شہر کو میدان کربلا بنا دیا متعلقہ سرکاری محکمے…

9 mins ago

پیاز درآمد پر پابندی ہٹا کر اضافی ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے، بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیاز کی ایکسپورٹ پر اضافی ڈیوٹی ٹیکس اور ایکسپورٹ بندش سے بلوچستان کے زمیندار…

17 mins ago

بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد…

26 mins ago

اہلسنت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا تو سخت احتجاج کریں گے، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمدرمضان مینگل نے کہا کہ کراچی میں جماعت…

30 mins ago

حکومت منافقت سے کام نہ لے، گوادر میں باڑ نہیں لگانے دیں گے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی ، ریلی میں…

40 mins ago