عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا، پلڈاٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا۔
رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا اسکور 49 فیصد رہا جو کہ 2018 کے عام انتخابات کے حاصل کردہ اسکور سے 3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ خیال رہے کہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں شفافیت کا جائزہ اسکور بالترتیب 57 اور 52 فیصد تھ۔
پلڈاٹ کے مطابق 2013 کے بعد سے ان اسکورز میں مسلسل کمی، پاکستان میں جمہوری عمل کے کمزور ہونے کی علامت ہیں اور انتخابی نظام میں عوام کا اعتماد بحال کرنے کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پلڈاٹ نے پورے انتخابی عمل میں شفافیت اور احتساب کے اقدامات کو بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ علاوہ ازیں پلڈاپ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ خاص طور پر نتائج کو مرتب کرنے، ان کی ترسیل اور انضمام کے حوالے سے 2024 کے عام انتخابات کے دوران ہونے والی تاخیر اور خامیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ 2018 کے بعد سے نتائج مرتب کرنے کے انتظام میں کوئی موثر پیش رفت نہیں ہوئی اور اس کا اسکور 40 فیصد پر رکا ہوا ہے جو الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آپریشن میں انکوائری کی ایک اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

3 hours ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

3 hours ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

4 hours ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

4 hours ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

4 hours ago