تیاری نہ کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم شہبازشریف

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ23 فروری کو طوفانی بارش نے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں کی .

پشاور میں بارشوں کے متاثرین سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ین ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کو مل کر تیاری کرنی ہوگی، تیاری نہ کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی .

تباہی سے نمٹنے کےلیے ماہر افراد ہوتے ہیں، وفاق کی طرف سے صوبوں سے پوری طرح تعاون کیا جائے گا،حکومت کا فرض ہے معاشی مسائل کا حل دہلیز پر رکھے .

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے زیادہ نقصان ہوا ہے، صوبائی حکومت سے مل کر مدد کےلیے جو ہوسکتا ہے کریں گے .

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بطور مسلمان اور پاکستانی فرض ادا کرنے آیا ہوں، جو ذمہ د اری ملی ہے اللّٰہ کو گواہ بنا کر ادا کرنے آیا ہوں . اس سے زیادہ مصیبت کی گھڑی نہیں ہوسکتی، خلوص دل سے آپ سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں