ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی .

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا .

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنادی جس کے سربراہ وہ خود ہوں گے .

ترجمان نے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوریٰ اور رضوان بابر شامل ہیں . دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی .

ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں