سونا مہنگا ہو گیا، نئی قیمت جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں چڑھنے کے سبب پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا فی اونس 13 ڈالر مہنگا ہونے پر 2148 ڈالر کے ریٹ پر چلا گیا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 1500 روپے مہنگا ہوا اور 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیا .

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے کی سطح پر فروخت ہوا .

. .

متعلقہ خبریں