فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس میں خرابی مارک زکربرگ کو کتنے ارب ڈالر میں پڑی؟ جانیے

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) منگل (05-03-2024) کو دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس خراب ہونے پر مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو لگ بھگ تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے بانی، چیئرمین اور سی ای او مارک زکربرگ کو ایک دن میں 2 ارب 79 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا جس کے بعد اُن کے پاس مجموعی دولت 176 بلین ڈالر رہ گئی ہے تاہم وہ ابھی بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔
نیسڈیک کے مطابق میٹا کا سٹاک 5 مارچ کو ٹریڈنگ سیشن کے دوران 1.6 فیصد گرا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش کے دوران میٹا کے سوشل میڈیا اور میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ بزنس کی سروس بھی متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ منگل کو دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز، میسنجر اور انسٹاگرام کی سروس 30 منٹ تک معطل رہی تھی اور لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے۔
میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروس میں خرابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک نے بھی مزاحیہ انداز میں اپنے روایتی حریف پر طنزیہ ٹویٹ کی۔
ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سرور کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

3 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

12 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

23 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

29 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

36 mins ago

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

43 mins ago