رمضان المبارک: یو اے ای کا4 ہزار اشیا پر خصوصی رعایت کا اعلان

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے رمضان کے دوران تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی کثرت سے سپلائی ہو رہی ہے، رمضان کے دوران قیمتوں میں توازن کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔

یادرہے کہ رواں برس ماہ رمضان کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت ہوگی۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

4 mins ago

ارجنٹائن کے گول کیپر نے ایسا شرمناک اشارہ کر دیا کہ پابندی لگا دی گئی

بیونس آئرس (قدرت روزنامہ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز غیر…

5 mins ago

یو اے ای جانے والی پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یو اے ای…

15 mins ago

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

29 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

34 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

35 mins ago