ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس، زرداری کو صدارتی ووٹ دینے کا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی پارلیمانی گروپ کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کوئٹہ میں موجود پارلیمانی گروپ کے تمام ارکان نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی، ن لیگ اور اتحادیوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو 9مارچ کو ووٹ دیا جائے گا . پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام بلوچستان اسمبلی کے ارکان کو تاکید کی گئی کہ وہ 9مارچ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اپنا ووٹ آصف علی زرداری کے حق میں استعمال کریں پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 14مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوار میر دوستین ڈومکی کے حق میں ووٹ استعمال کیا جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں