بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل، 18 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وادی کوئٹہ میں بارش برسانے والی مغربی ہواﺅں کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہے صحت افزاں مقام زیارت ، خانوزئی، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ اور دیگر مقامات پر پہاڑوں اور زمین نے سفید چادر اوڑھ لی ہے محکمہ موسمیات نے بدھ کو بلوچستان کے 18 اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔بلوچستان میں منگل کی دوپہر سے بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوا ہے جس کے بعد وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے اب تک وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے جو لگاتار برفباری کے بعد ہر شے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔گوادر اور پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، صوبے میں سب سے زیادہ بارش پنجگور میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔اور کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی ، بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے خصوصاً رات کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کا نوٹس لیتے ہوئے بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، تربت، واشک، دالبندین، خاران، گوادر، جیوانی اور پسنی سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاتھا ہے اور کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود گیس کی سپلائی مکمل بند ہونے سے شہریوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

13 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

29 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago