کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے غیر قانونی پارکنگز کیخلاف کارروائیاں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں مسجد روڈ اور قندھاری بازار پر تمام غیر قانونی پارکنگ ہٹا دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نےڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد اور ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سڑکوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں رمضان سے قبل شاپنگ سیزن کی وجہ سے بہت زیادہ رش ہے لیکن صورتحال میں بہت جلد بہتری آئے گی۔کیونکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں عوام آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں اس سلسلے میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہر کی مرکزی شاہراو¿ں پر ٹریفک کے دباو¿ اور رش کی صورتحال کے کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں۔اس کے علاو¿ہ دکاندار حضرات بھی ٹریفک میں خلل اور تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور اپنی دکان کا سامان باہر فٹ پاتھ پر رکھنے کی بجائے دکان کے اندر رکھیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں جگہ جگہ پر غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس حوالے سے موثر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری ایک چیلنج سے کم نہیں آبادی زیادہ ہونے اور شہر کے پھیلاو¿ محدود ہونے سے رش کی صورتحال پیدا ہورہی ہے جس کے مستقل حل کے لیے ابھی سے سخت اقدامات اٹھانا ناگریز ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکوں کی توسیع اور تعمیر ،ٹریفک سگنل اور لائٹس کی تنصیب اور فعالیت کے علاو¿ہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر اورپبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے شہر میں داخل ہونے والے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود کرنے۔ٹریفک کے رش کے اوقات میں مخصوص علاقوں میں داخلے پر پابندی لگانے اورموٹر سائیکلوں کے استعمال کو محدود کرنے جیسے اقدامات کے نفاذ سے ہی ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہےجس سے شہریوں کے لیے سہولت اور رش کی صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

17 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

34 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago