حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبز ادوں حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے دائمہ وارنٹ گرفتاری معطلی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکلا قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر ،پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ 12 مارچ کو حسن نواز اور حسین نواز پاکستان آکر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ 2 وارنٹ گرفتاری پہلے سے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ملزمان خود آکر عدالت میں سرنڈر کر سکتے ہیں۔

پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 2 بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حسن نواز اور حسن نواز نے گزشتہ روز وطن واپسی سے قبل وارنٹ معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

17 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

34 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago